ملتان : ایس پی گلگشت عمران جلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل تنویر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ الپہ رانا ظہیر بابر کی زیرِ نگرانی 02 گینگ کے 04 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

Friday, February 9, 2018

ملتان : ایس ایچ او تھانہ الپہ رانا ظہیر بابر ،سب انسپکٹر ذوالفقار علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر حنیف گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث بین الاضلاعی 02 گینگ کے 04 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ملتان : اعجاز عرف جری گینگ اعجاز عرف جری اور جمشید پر مشتمل تھا۔

ملتان : اعجاز عرف جری گینگ سے پسٹل اور نقدی برآمد کر لی۔ 

ملتان : صابر عرف ولیا گینگ میں صابر عرف ولیا، خیرات عرف خیراتو کو گرفتار کر لیا۔ 

ملتان : جبکہ اس گینگ کے 02 ارکان عرفان گگلہ اور اختر گگلہ مفرور ہیں۔ 

ملتان : جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملتان : صابر عرف ولیا گینگ سے پسٹل ، کلاشنکوف، 04 موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کر لی۔

ملتان : یہ دونوں گینگ خانیوال، مظفر گڑھ، لیہ، جھنگ، احمد پور سیال، ملتان کے اضلاع میں وارداتیں کرتے تھے۔ 

ملتان : بین اضلاعی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 

ملتان : بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ 

ملتان : ملزمان سے علاقہ کے رسہ گیروں کی نشان دہی بھی کرائی جائے گی۔