ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 100کلو چرس و مبلغ 9لاکھ روپے برآمد

Friday, February 9, 2018

ملتان ( ) سٹی پولیس افیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر ایس پی سٹی غلام مصطفی پہوڑ کی زیرِ نگرانی پر ڈی ایس پی دہلی گیٹ سرکل نصر اللہ وڑائچ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سب انسپکٹر ضیاءسگھو ہمراہی ملازمان چوک خونی برج موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر مسوان چوک پر ناکہ لگایا ۔ اس دوران ایک موڑ سائیکل سوار کو روکا گیا جس نے موٹر سائیکل پر 02 گٹو رسی سے باندھے ہوئے تھے۔ گٹوﺅں کو چیک کیا گیا تو اس میں سے چرس بوزن 100 کلو گرام برآمد ہوئی۔ موٹر سائیکل سوار ملزم محمد طارق کی جامہ تلاشی لی گئی تو اس کی جیبوں سے مبلغ 9 لاکھ روپے وٹک رقم برآمد ہوئی۔ ملزم طارق کے خلاف تھانہ دہلی گیٹ میں مقدمہ نمبر 48/18 بجرم 9C-CNSAدرج رجسٹر ہوا۔