سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی پارلیمانی ممبران سے ملاقات

Friday, February 9, 2018

ملتان :سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی سے پارلیمانی ممبران شوکت بوسن ، مظہر عباس راں ،رائے منصب اور سلطانہ شاہین نے ملاقات کی ۔

ملتان :سی پی او ملتان نے ممبران کوبتایا کہ منشیات فروشوں ، غیر قانونی گیس / پٹرول بیچنے والوں کے خلاف ضلع ملتان میں کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا تا کہ منشیات فروشی جیسی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔

ملتان :سی پی او ملتان نے کہا کہ ضلع ملتان میں ہر تھانے میں موجود فرنٹ ڈیسک پر لوگوں کے مسائل کا فوری حل کیا جا رہا ہے اور عوام الناس کو بہترین خدمات پیش کرتا ہے۔

ملتان : سی پی او ملتان نے ایس ایچ او کے کمروں میں کیمرہ جات اور فرنٹ ڈیسک میں موجود کیمرہ جات کی مانیٹرنگ کے بارے میں بتایا۔

ملتان :سی پی او ملتان نے گاڑیوں کی ٹریکنگ کے بارے میں بھی بتایا۔

ملتان :پارلیمانی ممبر زنے سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کے منشیات کے خلاف کریک ڈاﺅن کے اقدام کو سراہا اور کھلی کچہری کے انعقاد کی تعریف کی۔جس کی وجہ سے عوام الناس کے مسائل فوری طور پر حل ہو رہے ہیں۔