ملتان: سٹی پولیس افیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی طرف سے ڈولفن فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں کوجانفشانی سے ڈاکووں کوقابو کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام 2/2ہزارروپےدیے ۔

Friday, February 16, 2018

ملتان: پولیس فورس کے جوانوں میں سب انسپکٹرعمرفاروق،ہیڈ کنسٹیبل محمد جمشید علی،کنسٹیبل محمد عالم ، قسورعباس، عمران ، تیمور،وائر لیس آپریٹرز ملک شاہد اور محمد شہبازشامل ہیں۔

ملتان: پولیس کے جوانوں نے گزشتہ رات ملتان کے مختلف مقامات پرواردات کرنے والے دو ڈاکوﺅں کوتعاقب کر کے قابو کیا تھا۔

ملتان: ڈاکوﺅں نے تعاقب پر ڈولفن فورس کے جوان محمد عالم پر سیدھا فائر کیا ۔

ملتان:ڈولفن فورس و ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر دونوں ڈاکوﺅں کو قابوکیا۔

ملتان :سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ اسی طرح پولیس فورس کے جوان اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر کرتے رہے تو جرائم میں کمی آتی جائے گی اور لوگ اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں گے