ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر ملتان پولیس کی ٹیموں نے تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کامرس کالج میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے مشق کی ۔

Wednesday, March 7, 2018

ملتان : یہ ریہرسل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کامرس کالج میں کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی۔

ملتان : اس مشق میں سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 ،فرانزک سائنس ،ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے بھر پور شرکت کی۔ 

ملتان : جس کا مقصد طلباءاور اساتذہ کو ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کیا گیا۔

ملتان : طلباءاور اساتذہ نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا۔

ملتان : ایس ڈی پی شجاعباد نے طلباءاور اساتذہ کو بریف کیا اور اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کیصورت میں فوری طور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کواطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔