آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے پولیس لائنز ملتان میں کرائم میٹنگ کی ۔

Sunday, March 11, 2018

ملتان: میٹنگ میں ایس پی صدر کاشف اسلم ،اسی پی کینٹ ڈاکٹر فہد، ایس پی سٹی غلام مصطفیٰ پہوڑاور ایس پی گلگشت جلیل عمران غلزئی ان کے ہمراہ تھے۔ 

ملتان: ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز میٹنگ میں شریک ہوئے۔ 

ملتان: سی پی او ملتان نے میٹنگ میں تمام تھانوں کی گذشتہ 2 ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

ملتان: سی پی او ملتان نے ہر صورت میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے احکامات دئیے۔ 

ملتان: تمام پولیس افسران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ہر لحاظ سے اچھی کارکردگی کو یقینی بنائیں۔ 

ملتان: سی پی او ملتان نے کہا کہ کسی بھی تھانے میں جھوٹے مقدمہ کا اندراج نہیں ہونا چاہیے۔ 

ملتان: تمام مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں ۔

ملتان: ناقص تفتیش کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی پر ہو گی۔ 

ملتان: قبضہ کے متعلق کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے اور اگر قبضہ میں کوئی پولیس آفیسر ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملتان: قبضہ مافیا یا جھوٹا پرچہ دینے پر ایس ایچ اوز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملتان: اگر کسی شہری کی طرف سے درخواست موصول ہوتی ہے تو تمام حالات جاننے کے بعد کاروائی کریں۔

ملتان: کسی بھی عام شہری کے خلاف جھوٹی کاروائی نہ کریں۔

ملتان: غیر قانونی کرایہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

ملتان: پٹرول پمپ اور حساس اداروں کی سیکیورٹی کے لئے بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں۔

ملتان: تمام ایس ایچ اوز کے اپنے اپنے علاقے میں ساﺅنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ۔

ملتان: منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ان کے خلاف فوری مقدمات کا اندراج کریں۔ 

ملتان: تمام افسران کو اپنے علاقہ کے تمام جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مکمل کریک ڈاﺅن کرنے اور جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ملتان: رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔

ملتان: سرچ آپریشن کو زیادہ سے زیادہ اور موثر بنانے کے احکامات صادر کئے۔

ملتان: سی پی او ملتان نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او مظفرآباد محمد اکرم، ایس ایچ او گلگشت ناظمہ مشتاق، ایس ایچ او بہاالدین زکریا انسپکٹر طاہر اعجاز، ایس ایچ او الپہ انسپکٹر ظہیر بابر، ایس ایچ او شاہ رکن عالم محمد صابر، ایس ایچ او سیتل ماڑی محمد اکرم اور ایس ایچ دہلی گیٹ ضیا اختر کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے۔