امروز مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے افسران کا دورہ ریجنل پولیس آفس ملتان۔

Thursday, October 18, 2018

قائم مقام ریجنل پولیس آفیسرمنیر مسعود مارتھ نے افسران کو تفصیل سے بریف کیا ۔ ملتان ریجن پولیس پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سر انجام دے رہی ہے۔ منیر مسعود مارتھ .
آخر میں شرکاء نے ریجنل پولیس آفسیر سے پولیس سے متعلق مختلف شعبہ جات بارے سوالات بھی کئے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔ بعد ازاں وفد کے ڈائریکٹنگ سٹاف ڈاکٹر فہیم جہا نگیر خان نے قائمقام ریجنل پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کو وفد کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔شرکاء میں ملک بابر جاوید کوآردینیٹر، مسز غزالہ بشیر میمن کوآرڈینیٹر و دیگر افسران بھی شامل تھے۔