ملتان۔ پولیس تھانہ سٹی جلالپور کی ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی۔

Thursday, October 25, 2018

ملتان - پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے 90لیٹر شراب 40لیٹر لہن اور رپیٹر12 بور معہ 6کارتوس برآمد کیے-

ملتان ۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے منشیات فروش ملزم محمد یونس ولد مرید حسین کو گرفتار کر کے 30لیٹر شراب جبکہ ملزمان اعجاز حسین ولد پیر بخش اور فداحسین ولد پٹھانے خان سے  60لیٹر شراب اور 40لیٹر لہن برآمد کر لی۔

ملتان: پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم منظور احمد ولد اللہ بخش سے رپیٹر 12بور معہ 6کارتوس برآمد کر لیئے۔

ملتان ۔کارروائی میں تھانہ سٹی جلالپور سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رفیق اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔

ملتان ۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی جلالپور میں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ۔

ترجمان 
ملتان پولیس