الوداعی تقریب

Saturday, December 15, 2018

پولیس کانسٹیبل عبدالرحمن 1561کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرایکٹنگ ایس پی واک شبینہ کریم اور ایس ایچ او واک ارم حنیف نے ریٹائر ہونےوالے کانسٹیبل عبدالرحمان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا ۔ ایکٹنگ ایس پی واک شبینہ کریم نے کانسٹیبل عبدالرحمان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل نے اتنے اچھے انداز میں محکمہ سے رخصت کرنے پر ایکٹنگ ایس پی واک اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔