کرائم میٹنگ گلگشت ڈوژین

Saturday, December 15, 2018

ایس پی گلگشت شاہد نواز گجر نے گلگشت ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی نیو ملتان تنویر احمد بھٹی، ڈی ایس پی سرکل گلگشت حیدر اور ڈی ایس پی سرکل صدر عمران رشیداور گلگشت ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز ،انچارج انوسٹی گیشن اور انچارج ہومی سائیڈ شامل ہوئے۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت ِکلام پاک سے کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ایس پی گلگشت نے سال 2014 سے 2018 تک کے پینڈنگ مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرانے کی ہدایات کیں۔ ایس پی گلگشت ڈویژن نے حکم دیا کہ اپنے اپنے علاقوںمیں کرائم کنٹرول کریں۔ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے انسداد کو یقینی بنائیں۔ سنگین نوعیت کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ مال مسروقہ و دیگر مقدمات میں برامدگی کو یقینی بنائیں۔ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کریں۔ زیرِ تفتیش زیرِ دفعہ 302 کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر میرٹ پر یکسو کریں۔ بغیر نمبر پلیٹ اور پرنٹ گلاسز گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ ایمانداری کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کو بڑھائیں۔ عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور ان کو ہر صورت ریلیف دیا جائے ۔