محرر اور ڈیوٹی آفیسر کا تھانہ کی بہتری میں اپنے کردار کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Tuesday, December 18, 2018

پولیس لائن ملتان میں محرر اور ڈیوٹی آفیسر کا تھانہ کی بہتری میں اپنے کردار کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔یہ ورکشاپ آئی جی پنجاب کے حکم سے منعقد کروائی جارہی ہے ۔اس ورکشاپ کو ریجنل فوکل پرسن محمد عارف ایس پی لیگل ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون اور کورس کوآرڈینیٹر اجمل اعوان منعقد کروا رہے ہیں۔اس کورس میں لیکچر دینے والوں میں سکالوجسٹ  میڈیم رابعہ نایاب ،انسپکٹر عتیق الرحمن سی ایل آئی پی ٹی ایس ،انسپکٹر محمد عامر ،انسپکٹر محمد سرور ، انسپکٹر مختار احمد،انسپکٹر طاہر عباس اور ایس آئی حامد عطاء شامل ہیں ۔تربیتی ورکشاپ میں کورس کے دوران پولیس سے وابستہ افسران اپنی ڈیوٹی کے دوران عوام سے بہتر رویہ اختیار کریں ۔پولیس افسران لوگوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔تربیتی ورکشاپ میں مہارت اور قبلیت میں اضافہ جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ۔تربیتی کورس کے دوران پولیس افسران کو ڈسپلن میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بارے میں بتایا گیا ۔پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے مثبت تبدیلیاں لائیں ۔تربیتی کورس میں بتایا گیا افسران رویہ کی اہمیت سے آیندہ پولیس کلچر میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ یہ تربیتی کورس ریجن بھر کے تمام پولیس افسران کو کروایا جائے گا ۔یہ تربیتی ورکشاپ اگلے   کئی روز تک جاری رہے گی ۔