سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس نے منشیات کے خلاف مہم میں حصہ لیا

Tuesday, December 18, 2018

سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون نے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان میں منشیات کے خلاف مہم میں حصہ لیا۔ منشیات کے خلاف تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون، ڈی ایس پی طارق، انسپکٹر حفیظ الرحمن ،اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون نے کہا کہ پولیس منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ منشیات بیچنے والوں، خریدنے والوں اور استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس مہم میں طلبہ ، اساتذہ، عوام اور پولیس مل کر منشیات سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ اس تقریب میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان کے طلبہ ،اساتذہ اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اور آخر میں منشیات کے خلاف ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔