ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا

Thursday, December 20, 2018

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا۔ سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ ،ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان توصیف حیدر اور ایس پی لیگل محمد عارف ہمراہ تھے۔ آر پی او ملتان نے آڈیٹوریم پولیس لائنز ملتان میں نئے ترقی پانیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر سے خطاب کیا۔ آرپی او ملتان وسیم احمد خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارک باد دی ،نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ اپنی ڈیوٹی نیک نیتی اور دیانتداری سے سر انجام دیں۔اس کے بعد انہوں نے پولیس لائنز ملتان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والے محرر اور ڈیوٹی آفیسر زسے خطاب کیا اور آئی جی پنجاب کے ویژن پر روشنی ڈالی۔ پولیس افسران کو خطاب کے دوران کہا کہ آپ کی ڈیوٹی انتہائی اہم نوعیت کی حامل ہے۔ لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں ۔آر پی او ملتان نے بخشی خانے کا دورہ کیا۔ جہاں پر تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ قیدیوں سے ملاقات کی ،ان سے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کا وزٹ کیا۔ انتظامات کا جائزہ لیا۔سائلین سے ملے، ان کے مسائل پوچھے اور موقع پر ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات دئیے۔