پولیس لائنز ملتان میں یوم قائد کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Thursday, December 27, 2018

ملتان : پولیس لائنز ملتان میں یوم قائد کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 ملتان : تقریب میں سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعودمارتھ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان توصیف حیدر، چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف جٹ، ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر، ایس پی سٹی احمد نواز شاہ، ایس پی گلگشت شاہد نیاز گجر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر یوسف ہارون، ڈی ایس پی لیگل حاکم نول، ڈی ایس پی کینٹ طارق محبوب، گورنمنٹ پائلٹ ہائرسکینڈری سکول، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول اور ایجوکیٹر سکول پولیس لائنز کے ٹیچرز اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

 ملتان : تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ صدیقی تھے۔

 ملتان : نقابت کے فرائض معروف دانشور شاکر حسین شاکر نے سرانجام دیئے۔

 ملتان : تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

ملتان : تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

ملتان : تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پیش کیا گیاجسے تمام شرکاءنے کھڑے ہو کر سنا جبکہ وردی میں ملبوس افسران نے سلامی دی۔

 ملتان : تقریب کے دوران مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکر حمیداللہ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

 ملتان : انہوں نے کہا کہ قائداعظم ایک عظیم اور دیانتدار لیڈر تھے جو نہ بک سکے نہ جھک سکے۔

 ملتان : پاکستان ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے آج جو ہمیں عزت ملی ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے جو کہ ایک عظیم لیڈر کی کاوشوں سے ہمیں نصیب ہوا ۔

 ملتان : انہوں نے کہا کہ ہمیں چایئے کہ ہم اس ملک کی ترقی کے لیے محنت سے کام کریں۔

 ملتان : تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے اور تھیم سونگ پیش کیے اور بچوں کے درمیان تقریری مقابلے بھی ہوئے ۔

 ملتان : سی پی او ملتان نے شرکاءسے خطاب کیا، انکی آمد کا شکریہ ادا کیااور اس تقریب میں بچوں کی پرجوش شمولیت پر تعریف کی۔

 ملتان : انہوں نے نظریہ پاکستان اور پاکستان بنانے میں قائداعظم کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ملتان : انہوں نے کہا آج ہم ایک آزاد ملک میں ہیں یہ قائد اعظم کی وجہ سے ہی ہے پاکستان ہمارے لیے ایک گھر کی مانند ہے اور اسکی تعمیر و ترقی میں ہم سب نے مل کرمحنت اور ایمانداری سے کام کرنا ہے اور اسکو ایک ترقی یافتہ اور عظیم ملک بنانا ہے۔

ملتان : سی پی اور ملتان نے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

ملتان : تقریب کے آخر میں سی پی اوملتان نے بچوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔