سٹی پولیس آفیسرملتان نے 2018 میں ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسران کے ساتھ الودعی تقریب کا انعقاد کیا۔

Wednesday, January 2, 2019

ملتان: سٹی پولیس آفیسرملتان منیر مسعود مارتھ نے 2018 میں ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ الودعی تقریب کا انعقاد کیا۔

ملتان: جس میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم ،ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر ،ایس پی سٹی احمد نواز شاہ، ایس پی گلگشت شاہد نیاز گجر، چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف جٹ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شبینہ کریم خان ، ڈی ایس پی کینٹ طارق محبوب اعوان کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی شامل تھے۔

ملتان: تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے کیا گیااور نعت رسول اکرم ﷺ پڑھی گئی۔

ملتان: تقریب کے دوران تمام افسران نے قومی ترانہ پر سلیوٹ پیش کیا۔

ملتان: سٹی پولیس آفیسرملتان نے ریٹائرڈہونیوالے 80 پولیس ملازمین کو خوش آمدید کہا۔

ملتان: ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم اور ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر نے ریٹائرڈ پولیس افسران کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملتان: سی پی او ملتان نے ریٹائرڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنا خون پسینہ ایک کر کے بڑی محنت اورایمانداری سے اپنی خدمات محکمہ پولیس میں سر انجام دی ہیں۔

ملتان: محکمہ پولیس کے لئے آپ نے جو خدمات ادا کی ہیں وہ قابل ِ تعریف ہیں ۔

ملتان: پولیس کے محکمے کے لئے پوری زندگی وقف کرنی پڑتی ہے۔

ملتان: ہم پورے فخر کے ساتھ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں۔

ملتان: ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمین سے سٹی پولیس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے ہر وقت آپ لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔

کسی بھی قسم کے مسئلے کے حل کے لئے آپ کسی بھی وقت تشریف لا سکتے ہیں۔

ملتان: سی پی او ملتان نے ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات صادر کئے۔

ملتان: محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت اور جرم کو ختم کرنے کے لئے سر توڑ کوشش کرنے پر تمام ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو شیلڈ دیں ۔

ملتان: آخر میں تمام ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور ان کے ساتھ گھل مل گئے۔