سٹی پولیس آفیسر ملتان کے تبادلہ کے حوالے سے پولیس لائنز ملتان میں الوداعی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

Tuesday, January 8, 2019

ملتان: سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کے تبادلہ کے حوالے سے پولیس لائنز ملتان میں الوداعی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ملتان: میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان توصیف حیدر، ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر، ایس پی سٹی احمد نواز شاہ، ایس پی گلگشت شاہد نیاز گجر اور ایس پی صدر عبدالقدوس  بیگ سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔

ملتان: میٹنگ میں تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز یوسف ہارون، ڈی ایس پی لیگل حاکم علی نول، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مقبول جٹ تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

ملتان: اس موقع پر سی پی او ملتان نے تمام افسران کا مل کر محنت سے کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ملتان: انہوں نے کہا کہ اس پوسٹنگ کے دوران بہت سے اہم ایونٹ آئے جن میں جنرل الیکشن، محرم الحرام، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ٹی ٹونٹی شامل ہیں۔جن میں ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دی۔

ملتان: انہوں نے کہا کہ میں سزاؤں پر یقین نہیں رکھتا جو کام حوصلہ افزائی کر کے لیا جا سکتا ہے وہ حوصلہ شکنی سے نہیں لیا جا سکتا اس لیے میں نے سزائیں نہیں دیں۔

ملتان: ڈالفن فورس، محافظ اسکواڈ، سی آئی اے اور دیگر تمام نے محنت سے کام کیا۔

ملتان: آپ اپنی ذمہ داری نیک نیتی سے سر انجام دیں میرٹ پر کام کریں۔

ملتان: نیک نیتی سے کام کرنے پر اللہ تعالی کی مدد آتی ہے اور اللہ تعالی کی مدد کے بغیر کچھ ممکن نہیں ہے۔

ملتان: تمام افسران کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملتان: ایس ایس انوسٹی گیشن توصیف حیدر اور دیگر افسران نے سی پی او ملتان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ادارے کے سربراہ ہونے کے ناطے ایک باپ کی طرح رہنمائی کی جن کی بدولت ہمیں اس قدر کامیابیاں ملیں