سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان توصیف حیدر کے ہمراہ کرائم میٹنگ کی

Thursday, January 10, 2019

ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان توصیف حیدر کے ہمراہ کرائم میٹنگ کی ۔

ملتان : میٹنگ میں ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر ، ایس پی سٹی احمد نواز شاہ ،ایس پی گلگشت شاہد نیاز گجر ،سی ٹی او ملتان شریف جٹ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور برانچز ہیڈشامل ہوئے۔

ملتان : میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد سی پی او ملتان کے ساتھ سب کافرداََ فرداََ تعارف ہوا۔

ملتان : سی پی او ملتان نے افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں ہدایات دیں۔

ملتان : انہوں نے کہا کہ اپنے کام کو محنت اور دیانتداری سے انجام دیں۔

ملتان : انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔سائلین کے مسائل کو حل کریں۔

ملتان : آپ بے خوف ہو کر ڈیوٹی کریں اور کسی کا بھی جائز کام رکنا نہیں چاہیے۔

ملتان : وقت پر مقدمہ کا اندراج کریں ۔زیرِ تفتیش مقدمات کووقت پر یکسو کریں۔

ملتان : جھوٹاپرچہ کسی بھی صورت نہ دیں۔

ملتان : تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

ملتان : آپ اپنے اپنے علاقے میں پٹرولنگ کو موثر اور مضبوط بنائیں۔

ملتان : متعلقہ افسران کسی بھی وقوعہ کی صورت میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

ملتان : کمیونٹی پالیسنگ کے تحت لوگوں کے ساتھ اچھے روابط قائم کریں۔

ملتان : کرائم پر کنٹرول کریں۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ملتان : غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

ملتان : بلا نمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کریں۔

ملتان : سی پی او ملتان نے کہا کہ پولیس افسران اپنے ماتحتان کے ساتھ حسنِ سلوک رکھیں اور ان کے ساتھ اچھا برتاﺅ کریں۔

ملتان : تمام پولیس افسران وقت کی پابندی کریں۔

ملتان : کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور کسی کے ساتھ کسی معاملہ میں زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ملتان : تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزآنہ کی بنیاد پر تھانہ میں سائلین کے مسائل سنیں گے۔ اور ان کی رپورٹ پیش کریں گے۔

ملتان : تمام افسران اپنے ٹرن آﺅٹ کو بہتر کریں ۔

ملتان : اپنے دفاتر، تھانوں اور گاڑیوں کو ہر وقت مینٹین رکھیں۔

ملتان : چیف ٹریفک آفیسر ملتان شریف جٹ کو ہدایت دی کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کریں۔