حضرت شاہ رکن عالم کے عرس مبارک کا سیکیورٹی پلان جاری۔

Friday, January 11, 2019

حضرت شاہ رکن عالم کے عرس مبارک کا سیکیورٹی پلان جاری۔

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود کی ہدایت کے مطابق دربار کے اردگرد سرچ لائٹس اور کیمروں کا انتظام یقینی بنایا گیا ہے،

ملتان : انٹرنس پر لیڈیز کیبن بنائے گئے ہیں تاکہ لیڈیز پولیس لیڈیز کی باپردہ مکمل تلاشی لے سکیں

ملتان : لوگوں کے لئے لوہے کے پائپ لگائے گئے ہیں تاکہ قطار میں ذائرین اندر داخل ہو سکیں۔

ملتان : پولیس ملازمان کی روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ تاکہ سکیورٹی کو مزید سخت کیا جا سکے

ملتان : عرس حضرت شاہ رکن عالم کے اورال نگرانSPسٹی دویژن ملتان احمد نواز شاہ ہیں

ملتان : جن کے ساتھ 04 ڈی ایس پی 06 انسپکٹر 171 اپر سبارڈینیٹ 678 کنسٹیبل 20 لیڈی کنسٹیبل سمیت کل 880 پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی تین شفٹوں میں سرانجام دیں گے

ملتان : ٹریفک وارڈن بذریعہ بیرئیر ز اور ٹریکٹر ٹرالیاں قلعہ کی طرف آنے جانے والے تمام راستوں کو بند کریں گے

ملتان : دربار کے گردونواح میں کسی گاڑی ، موٹرسائیکل اور سائیکل وغیرہ کو پارک نہیں ہونی دیا جائے گا

ملتان : مین انٹری پوائنٹ کبوتر منڈی کے علاوہ کسی دوسرے راستے سے قلعہ پر یا دربار پر کسی شخص یا گاڑی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ملتان : تمام لوگوں کے لئے ایک ہی داخل و خارجی راستہ استعمال کیا جائے گا

ملتان : تمام انچارج افسران نگران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ دربار کے اندر داخل نہ ہونے پائے گا۔