ریجن پنجاب پولیس باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ملتان پولیس نے لاہور پولیس کو فائنل میچ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Wednesday, January 16, 2019

ملتان: ملتان میں رنگا رنگ انٹر ریجن پنجاب پولیس باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ملتان پولیس نے لاہور پولیس کو فائنل میچ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ملتان:ٹورنامنٹ میں  ڈی جی خان ,فیصل آباد ,لاہور اور ملتان کی ٹیموں نے شرکت کی اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا جوش و خروش دیدنی رہا

ملتان: میچ کے مہمان خصوصی ایس ایس پی آپریشن کاشف اسلم تھے۔

ملتان۔  ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد انور چشتی اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر میاں یوسف ہارون ان کے ہمراہ تھے۔

ملتان: پولیس سپورٹس کوآرڈینیڑ پہلوان محمد فرقان خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملتان: ایس ایس پی آپریشن نے پولیس کے باسکٹ بال کے کھلاڑیوں سے مصافہ کیا انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں سے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
 
ملتان: میدانوں سے انسان تروتازہ اور ہشاش بشاش رہتا ہے جبکہ کھیل ملازمین کے لیئے تفریح کا باعث بھی بنتے ہیں۔

ملتان:عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے والے پولیس اہلکار کھیل کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں۔