سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی ۔

Monday, January 21, 2019

ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی ۔

ملتان : سی پی او ملتان نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ 

ملتان : انہوں نے کہا کہ اپنے کام کو محنت اور دیانتداری سے انجام دیں۔

ملتان : انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ کرائم پر کنٹرول کریں۔ جرم کے خلاف ہمارا جہاد ہے۔ 

ملتان : سود خوروں ، منشیات فروشوں، قحبہ خانوں، جوئے کے اڈوں اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ 

ملتان : سی پی او ملتان نے کہا کہ سود ایک لعنت اور معاشرتی جرم ہے ۔اس کے خلاف سخت کاروائی کریں 

ملتان : لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کہ وہ سود خوروں کے خلاف اطلاعات فراہم کریں۔ 

ملتان : ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اس معاملے میں کسی کو کسی قسم کی رعائیت نہ دی جائے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 

ملتان : غیر قانونی حراست، تشدد، اور حراست کے دوران ڈیتھ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

ملتان : اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ملتان : وقت پر مقدمہ کا اندراج کریں ۔جھوٹاپرچہ کسی بھی صورت نہ دیں۔ 

ملتان : تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔آپ اپنے اپنے علاقے میں پٹرولنگ کو موثر اور مضبوط بنائیں۔

ملتان : متعلقہ افسران کسی بھی وقوعہ کی صورت میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

ملتان : کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور کسی کے ساتھ کسی معاملہ میں زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ملتان : تمام ایس ڈی پی اوز روزانہ کی بنیاد پر تھانہ میں سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے مسائل کو حل کریں۔