پولیس لائنز ملتان میں جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کے لئے تربیتی کورس کروایا گیا

Tuesday, January 22, 2019

ملتان : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر پولیس لائنز ملتان میں جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کے لئے تربیتی کورس کروایا گیا۔جس کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنزملتان محمد کاشف اسلم نے سرٹیفکیٹ دئیے۔

ملتان : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر پولیس کالج لاہور سے تفتیشی کورس کے لئے ماسٹر ٹرینر انسپکٹر رانا ظہیر بابر کو جنوبی پنجاب میں بھیجا گیا ہے تا کہ ماسٹر ٹرینر انوسٹی گیشن افسران کو تفتیش کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کر سکیں۔

ملتان : اس کورس کے دوران 25 انوسٹی گیشن آفیسرز نے شرکت کی۔

ملتان:اس کورس کا مقصد انوسٹی گیشن افسران جدید طریقہ کار سے استفادہ حاصل کر کے عملی زندگی میں اس کو لاگو کر سکیں۔

ملتان : اس کورس سے انوسٹی گیشن افسران کو جدید طریقوں کو بروئے لا کر تفتیش مکمل کرنے میں آسانی ہو گی۔

ملتان : اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون اور کورس کوآرڈینیٹر محمد اجمل کے ہمراہ تفتیشی افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ اس جدید دور میں ٹیکنالوجی اور جدید طریقہ کار کو استعمال کر کے تفتیش میں بہتری لا سکتے ہیں۔