سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے کانسٹیبل محمد خرم شہزاد کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Thursday, January 24, 2019

ملتان ۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان اور سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے کانسٹیبل  محمد خرم شہزاد کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ملتان:ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم ،ایس ایس پی آر آئی بی سیف الله خٹک ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن  توصیف حیدر  ،ایس پی صدر عبدالقدوس بیگ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون ،ڈی ایس پی شجاع آباد طارق پرویز، ڈی ایس پی مخدوم رشید نعیم عباس اور ڈی ایس پی ممتاز آباد اسحاق سیال  نماز جنازہ میں ان کے ہمراہ تھے۔

ملتان ۔آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر پولیس افسران نے لواحقین سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

ملتان ۔کانسٹیبل محمد خرم شہزاد آج صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران جانبحق ہو گئے تھے۔

ملتان ۔محمد خرم شہزاد 04سال قبل پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے۔

ملتان ۔وہ اس وقت رینج ریزرو میں آر پی او اسکورٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔