ملتان تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں ہونے والے واقعات

Friday, January 25, 2019

ملتان: تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں ہونے والے واقعات

ملتان: پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے بستی اسلام پور میں ریڈ کیا گیا جس دوران 8 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم گرفتار کیا گیا

ملتان: جس دوران 10/12 مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے ملزم اسد کو چھڑوا لے گئے۔

ملتان: جب کہ اس وقوعہ کے تقریبا 1 گھنٹے بعد حبیب اللہ نامی شخص نے درخواست دے دی کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر نے میرے بھائی نعمت اللہ کو پسٹل کا بٹ مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

ملتان: مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔

ملتان: ابتدائی تفتیش کے مطابق سردست پولیس کا نعمت اللہ کے گھر جانا اور اس پر تشدد کرنا ثابت نہ ہوا ہے۔

ملتان: مقدمہ ہذا کی میرٹ پر تفتیش کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرے گی۔سی پی او ملتان عمران محمود۔

ملتان: پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔سی پی او ملتان۔