سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود کی سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ

Tuesday, January 29, 2019

ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کے ہمراہ ضلع ملتان کے تمام ڈویژنل ایس پیز ، چیف ٹریفک آفیسر ملتان اور سی پی او آفس کے دیگر افسران کے ساتھ سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی ۔

ملتان : میٹنگ میں سی پی او ملتان نے تمام ایس پیز کو کرائم کو کنٹرول کرنے میں اور امن و امان قائم کرنے میں ہدایات جاری کیں۔ 

ملتان : انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔کسی معاملے میں قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملتان : غیر قانونی حراست ، تشدد کی صورت میں کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی۔ 

ملتان : اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ملتان : بلا نمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کریں 

ملتان : شہر کے سرگرم گینگ اور مویشی چور گینگ کے خلاف موثر کاروائی کریں اور انکو گرفتار کریں۔ 

ملتان : ہوائی فائرنگ کرنیوالوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ 

ملتان : لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کہ وہ سود خوروں کے خلاف اطلاعات فراہم کریں۔ 

ملتان : مساجد سکول کالجز میں جائیں لوگوں کے ساتھ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت لوگوں کے مسائل سنیں۔معاشرے میں جرائم کا خاتمہ کریں۔

ملتان : اپنے اپنے علاقے میں کھلی کچہری لگائیں۔ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کریں۔ 

ملتان : عوام کو بتائیں کہ موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں گھروں کے باہر کھڑی نہ کریں اور ان کو موثر لاک لگائیں۔ 

ملتان : تھانوں میں کمیونٹی روم بنائیں۔کمیونٹی روم میں پولیس بجائے معززین علاقہ کو بٹھائیں۔ کمیونٹی پالیسنگ کو بہتر کریں۔ 

ملتان : کمیونٹی پالیسنگ ہمارہ سلوگن ہے۔ کمیونٹی پالیسنگ میں ٹریفک اور پولیس کے وولینٹئیرز کو ساتھ لے کر چلیں۔ 

ملتان : ٹھیکری پہرے کو یقینی بنائیں۔ 

ملتان : ایس ڈی پی اوز سکول کالجز کے بچوں کو ہفتہ میں ایک مرتبہ تھانے کا وزٹ کروائیں گے اور ان کو آگاہی لیکچر دیں گے۔ 

ملتان : تمام ایس پیز اپنے اپنے ڈویژن کے پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کروائیں۔ 

ملتان : ہر اتوار کو اپنے اپنے علاقے میں چرچ ہائے کا وزٹ کریں۔