آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان عمران محمود نے عید گاہ کینٹ میں نماز جمعہ ادا کی۔

Saturday, February 2, 2019

ملتان : آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان عمران محمود نے عید گاہ کینٹ میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

ملتان : آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔ 

ملتان : تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

ملتان : نمازِ جمعہ کے دوران لوگوں کو بتایا گیا کہ آپ برے کردار کے حامل لوگوں کے بارے میں پولیس کو آ گاہ کریں ۔

ملتان : پولیس افسران نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ منشیات اور منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ۔

ملتان : مذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے ان لوگوں کی نشاندہی کے ذریعے ہم اپنی نئی نسل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ 

ملتان : پولیس افسران نے کہا کہ قانون سے بھاگے ہوئے افراد معاشرے میں خرابیاں پیدا کرتے ہیں۔

ملتان : لہذا اشتہاری مجرمان کو پناہ مت دیں ۔یہ ایک جرم ہے ۔

ملتان : آپ کے علاقے میں کہیں قبضہ مافیا سرگرم ہے تو اس کی پولیس کو اطلاع دیں۔ 

ملتان : پولیس آپ کی عزت، جان و مال کی محافظ ہے۔ پولیس سے شکایت کی صورت میں افسران بالا کو اطلاع دیں۔