سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نےملتان پولیس کے افسران کے ساتھ پولیس لائنزمیں کرائم میٹنگ کی ۔

Saturday, February 2, 2019

ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کے ہمراہ ضلع ملتان کے ڈویژنل ایس پیز ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سی پی او آفس کے دیگر افسران کے ساتھ پولیس لائنزمیں کرائم میٹنگ کی ۔

ملتان : سی پی او ملتان نے ڈویژن وائز، سرکل وائز اور تھانہ وائز تفصیلی طور پر کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پوزیشن ہولڈرز کے لئے انعامات کے احکامات جاری کئے۔

ملتان : جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایس ایچ او صدر جلالپور سب انسپکٹر محمد ارشد بھٹی کو 50 ہزار انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا حکم دیا۔

ملتان : دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایس ایچ او ممتاز آباد انسپکٹر قسور کالرو کو 30 ہزار روپے انعام اور اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا حکم دیا۔ 

ملتان : جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایس ایچ او بی زیڈ سب انسپکٹر محمد اکبر کو 20 ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا حکم دیا۔

ملتان : جبکہ سرکل وائز پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایس ڈی پی او جلالپور سلیم اختر کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور اپریسی ایشن لیٹر کا حکم جاری کیا۔

ملتان : ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایس پی سٹی احمد نواز شاہ کو اپریسی ایشن لیٹر کا حکم جاری کیا۔

ملتان : ریڈر سی پی او اے ایس آئی محمد ذاکر کو 10 ہزار ،انچارج سی آر او برانچ اے ایس آئی جاوید کو 05 ہزار انعام، پی او کلرک سجاد حسین کو 05 ہزار، انسپکشن کلرک کو 05 ہزار، انچارج ویلفئیر کو 5 ہزاراور انچارج 15 ناظمہ مشتاق کو 05 ہزار انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے۔

ملتان : سی پی او ملتان نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ 

ملتان : سی پی او ملتان نے کرائم کنٹرول کرنے میں اور امن و امان قائم کرنے میں ہدایات جاری کیں۔ 

ملتان : انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھیں۔

ملتان : غیر قانونی حراست ، تشدد کی صورت میں کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی۔ 

ملتان : اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ملتان : بلا نمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کریں۔ 

ملتان : شہر کے سرگرم گینگ اور مویشی چور گینگ کے خلاف موثر کاروائی کریں اور انکو گرفتار کریں۔ 

ملتان : ہوائی فائرنگ کرنیوالوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ 

ملتان : لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کہ وہ سود خوروں کے خلاف اطلاعات فراہم کریں۔ 

ملتان : قبضہ مافیا اور ٹاﺅٹس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ 

ملتان : حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ 

ملتان : اپنے اپنے تھانہ کے پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کروائیں۔