ملتان :آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد سید الشہداء جلالپور میں نماز جمعہ ادا کی۔

Friday, February 8, 2019

ملتان :نمازِ جمعہ کے دوران لوگوں کو بتایا گیا کہ آپ برے کردار کے حامل لوگوں کے بارے میں پولیس کو آ گاہ کریں۔

ملتان : مذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے ان لوگوں کی نشاندہی کے ذریعے ہم اپنی نئی نسل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

ملتان :پولیس آپ کی عزت، جان و مال کی محافظ ہے۔ پولیس سے شکایت کی صورت میں افسران بالا کو اطلاع دیں۔

ملتان :ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے زیر صدرات سی پی او ملتان کے ہمراہ جلالپور کے ٹی ایم او آفس میں معززین علاقہ(Noteables) کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا 

ملتان :کنونشن میں ایس پی صدر شاہد نیاز گجر، ڈی ایس پی جلالپور جام سلیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر اکرم کھرل ،ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر رانا صابر اور سول سوسائٹی کے ممبران, میڈیا, سٹیک ہولڈرز اور معززین علاقہ بھی موجود تھے 

ملتان :اس موقع پر آر پی او ملتان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں علاقہ کے امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ افراد کی اطلاع، سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام کیلئے نشاندہی ،عوام کے جان ومال کے تحفظ میں معاون ثابت ہونے ،اور عوام کے دیگر معمولی نوعیت کے معاملات کو حل کروانے کے لئے معززین علاقہ (Noteables) کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے

ملتان : اس مقصد کے لئے ضلع ملتان کے تمام تھانہ جات میں ایک کمیونٹی روم بھی مختص کر دیا گیا ہے جہاں پر معززین علاقہ اپنے اپنے گاوں اور محلہ داروں کے آپسی جھگڑوں اور معمولی نوعیت کے معاملات کو حل کروانے میں پولیس کا ساتھ دیں گے۔

ملتان :کنونشن کے آخر شہریوں کی طرف انفرادی و اجتماعی تجاویز بھی لی گئیں اور شکایات سن کر موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ملتان :آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان عمران محمود کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔

ملتان :کھلی کچہری میں آرپی او ملتان اور سی پی او ملتان نے عوام کے مسائل سنے اورانکے فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ملتان :آرپی او ملتان نے سرکل جلال پور کے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان اور متعلقہ تفتیشی افسران کو فرداً فرداً بلا کر انکے مقدمات کی جلد از جلد حقائق پر یکسوئی کے احکامات جاری کیے۔

ملتان :سی پی او ملتان نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقادکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔

ملتان :سی پی او ملتان عمران محمود نے کہا کہ ہفتے میں ایک مرتبہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان اور ایک مرتبہ ایس پی صدر ڈویژن آپ لوگوں کے مسائل سنیں گے اور ان کا حل نکالیں گے۔ 

ملتان :آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان عمران محمود نے چائینیز کیمپ بہادر پور کا دورہ کیا۔

ملتان : وزٹ میں چائنیز کی سیکیورٹی کے بارے میں ہدایات جاری کی گئی۔

ملتان :آر پی او ملتان نے چائنیز کیمپ کے کنٹرول روم اور کیمرہ جات کو بھی چیک کیا اور ہدایات جاری کی-

ملتان :آرپی او ملتان نے چائنیز کیمپ کی سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

ملتان :آر پی او ملتان نے کہا کہ چائنیز سیکیورٹی سے متعلق کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔