ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے تحصیل جلالپور میں نئے تعمیر ہونیوالے فائرنگ رینج اور سٹی و صدر تھانہ جات کا دورہ کیا۔

Friday, February 8, 2019

ملتان : دورے کے دوران سی پی او ملتان کے ہمراہ ایس پی صدر شاہد نیاز گجر، ڈی ایس پی جلالپور جام سلیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی و صدر ،انچارج سیکیورٹی برانچ صنوبر علی، انچارج پی آر او ذوالفقار علی، ریڈر ٹو سی پی او ملتان راﺅ ذاکر تھے۔ 

ملتان : سی پی او ملتان نے جلالپور میں نئے تعمیر ہونیوالے فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور اس کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں دریافت کیا۔ 

ملتان : اس کے بعد سی پی او ملتان عمران محمود نے تھانہ سٹی و صدر جلالپور کا دورہ کیا۔ 

ملتان : جہاں انہوں نے تھانے کی عمارت کا معائنہ کیا۔ مال خانہ چیک کیا۔ 

ملتان : ریکارڈ کی تکمیل چیک کی۔ سی پی او ملتان نے حوالات میں بند قیدیوں سے پوچھ گچھ کی۔ 

ملتان : سی پی او ملتان نے ایس پی صدر ڈویژن اور ڈی ایس پی صدر جلالپور کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر ہفتے تھانوں کو چیک کیا کریں ۔

ترجمان 
ملتان پولیس