سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ضلع ملتان کے تمام فرنٹ ڈیسک کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

Friday, February 15, 2019

ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ضلع ملتان کے تمام فرنٹ ڈیسک کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ 

ملتان : میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر ملتان نے فرنٹ ڈیسک افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ریکارڈ تکمیل کی ہدایات کیں۔

ملتان : فرنٹ ڈیسک پر درپیش مسائل سنے اور ان کے تدارک کے لئے احکامات صادر کئے۔

ملتان : ان کو کہا کہ آپ لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی اور تمام امور قانون کے مطابق سر انجام دینے ہیں۔ 

ملتان : سی پی او ملتان نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے تمام سائلین کو خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کا اندراج صرف فرنٹ ڈیسک پر ہو گا۔ 

ملتان : آپ نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دینی ہے۔آپ محنت اور دلچسپی کے ساتھ کام کریں۔ اور اپنے کام کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر احسن طریقے سے سر انجام دیں۔