آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد جامع مسجد فیضان مدینہ میں نماز جمعہ ادا کی۔

Friday, February 15, 2019

ملتان :آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد جامع مسجد فیضان مدینہ میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

ملتان : آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔ 

ملتان : تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

ملتان : نمازِ جمعہ کے دوران لوگوں کو پتنگ بازی کے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا۔ 

ملتان : پولیس افسران نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل وقت اور پیسہ برباد کرنے کے علاوہ اس عادت سے کچھ حاصل نہیں کر پاتی دوسری طرف دھاتی ڈوریں لوگوں کی زندگیاں لے جاتی ہیں جو کہ کسی طور بھی قابل قبول نہ ہے۔

ملتان: موٹرسائیکل یا گاڑی کی ڈرائیونگ اپنے بچوں کو نہ کرنے دیں۔

ملتان : پولیس افسران نے کہا کہ یہ رجحان حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جو کہ ایک طرف کم عمری میں معذوری اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا باعث بنتا ہے جبکہ دوسری طرف دیگر لوگوں کو بھی حادثات سے دوچار کرتا ہے اس کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ 

ملتان : خاندانی یا پرانی دشمنیوں کی نشاندہی کریں تا کہ کمیونٹی کی ذریعے اس کے خاتمے کی کوششیںکی جا سکیں۔

ملتان : پرانی دشمنیاں ہنستے بستے گھر انے اجاڑ دیتی ہیں لیکن اگر کمیونٹی مل کر کوشش کرے تو جانی دشمنوں کو بھی دوست بنایا جا سکتا ہے اور دلوں میں موجود کدورتیں دور کی جاسکتی ہیں۔

ملتان : آپ کے علاقے میں کہیں بھی سود خور موجود ہوں ان کی نشاندہی کریں تا کہ اس لعنت سے بچا جا سکے۔ 

ملتان : آپ اپنے بچوں کو کبوتر بازی کرنے سے منع کریں ۔یہ صحت مندانہ سرگرمی نہیں ہے۔ اس سے ارد گرد کے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ 

ملتان : پولیس آپ کی عزت، جان و مال کی محافظ ہے۔ پولیس سے شکایت کی صورت میں افسران بالا کو اطلاع دیں۔