ملتان : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کے لئے تربیتی کورس کروایا گیا

Monday, February 18, 2019

ملتان : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کے لئے تربیتی کورس کروایا گیا

ملتان : جس کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنزملتان محمد کاشف اسلم نے سرٹیفکیٹ دئیے۔

ملتان : اس کورس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق  نے پہلی پوزیشن ، سب انسپکٹر ندیم صفدر نے دوسری پوزیشن جبکہ اے ایس آئی محبوب رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جن کو نقد انعام اور تعریفی سرٹفکیٹس دئیے گئے۔

ملتان : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر پولیس کالج لاہور سے تفتیشی کورس کے لئے ماسٹر ٹرینر انسپکٹر رانا ظہیر بابر کو جنوبی پنجاب میں بھیجا گیا ہے تا کہ ماسٹر ٹرینر انوسٹی گیشن افسران کو تفتیش کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کر سکیں۔ 

ملتان : اس کورس میں 20 انوسٹی گیشن آفیسرز نے شرکت کی۔ 

ملتان : اس کورس میں اخلاقیات اور جدید طریقہ کار اختیار کرنے کی تربیت دی گئی۔ 

ملتان : اس میں ڈیجیٹل اینالئسسز ڈیٹا اور سائبر کرائم پڑھایا گیا۔ 

ملتان : اس کورس کا مقصد جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے تفتیش کو مکمل کرنا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان

ملتان : آپ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیوں اور جدید طرز تفتیش کو اپنا کر تفتیش کے عمل کو بہتر بنائیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان

ملتان : ہم نے انسانیت کی خدمت کے لئے محنت اور نیک نیتی سے کام کرنا ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان