سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد بلال گلگشت میں نماز جمعہ ادا کی۔

Friday, March 1, 2019

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد بلال گلگشت میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

ملتان : سی پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔ 

ملتان : تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

ملتان : نمازِ جمعہ کے دوران لوگوں کو بتایا گیا کہ اپنے گلی محلہ میں چوکیدارہ نظام کا قیام عمل  میں لائیں کیونکہ یہ نظام ایک طرف موثر سیکیورٹی فراہم کرتا ہے جبکہ دوسری طرف انفارمیشن کا بہترین ذریعہ ہے۔

ملتان : پولیس افسران نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر پرائیویٹ گارڈز کی تعیناتی کے علاوہ لوگ یہ کام مذہبی فریضہ اور کار ثواب کے طور پر بخوبی سر انجام دیتے ہیں اس کی ترغیب دی جائے اور عبادت گاہوں کی مربوط سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔

ملتان : اپنے گھروں میں موجود ملازمین کی تصدیق کروائیں۔ملازمین رکھنے سے پہلے ان کے بارے میں پولیس سے تصدیق کروائیں کیونکہ بلاتصدیق رکھے جانے والے ملازمین گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کرتے ہیں۔ 

ملتان : پولیس افسران نے کہا کہ بد رویہ گان کی نشاندہی کریں۔ برے کردار کے حامل لوگ کمیونٹی میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر اپنے گھناونے فعل سر انجام دیتے ہیں۔ اگر آپ لوگ ان کی نشاندہی کرنا شروع کر دیں تو یہ وہ علاقہ ہی چھوڑ جاتے ہیں۔

ملتان : آپ اپنے علاقہ میں کسی ظلم یا زیادتی اگر ہو رہی ہو تو اس کی نشاندہی کریں۔ لوگ ظالم کے ڈر سے اسکا ظلم ظاہر نہیں کرتے جس سے ایک طرف تو ظالم کا حوصلہ بڑھتا ہے جبکہ دوسری طرف مظلوم خود کو بے آسرا تصور کرتا ہے مہذب معاشرے مساوات کی ترغیب دیتے ہیں اور کسی کا ظلم یا زیادتی نہ تو برداشت کرتے ہیں اورنہ ہی چھپاتے ہیں۔

ملتان : پولیس آپ کی عزت، جان و مال کی محافظ ہے۔ پولیس سے شکایت کی صورت میں افسران بالا کو اطلاع دیں۔