سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

Friday, March 1, 2019

ملتان: سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم بھی ہمراہ تھے ۔

ملتان: سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے۔ 

ملتان: سی پی او ملتان نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ ڈویژن کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ان کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔ 

ملتان: سی پی او ملتان عمران محمود نے سائلین سے کہا کہ اگر آپ کا مسئلہ حل نہ ہو تو آپ اگلے جمعہ دوبارہ میرے آفس میں آ جائیں۔ 

ملتان: سی پی او ملتان نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ان تمام معاملات کی مکمل تحقیقات کر کے مجھے رپورٹ پیش کریں۔ 

ملتان: انہوں نے آنے والے سائلین سے کہا کہ آپ کی تمام شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔