سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کے ہمراہ ضلع ملتان کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سی پی او آفس کے دیگر افسران کے ساتھ کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کی ۔

Tuesday, March 5, 2019

ملتان: میٹنگ میں سی پی او ملتان نے ضلع ملتان کے تمام کرائم کا جائزہ لیا ۔

ملتان: ایس ایچ او زکی اچھی کارکردگی پر پہلے نمبر پر آنیوالے ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد علی حسن گیلانی ، دوسرے نمبر پر آنیوالے ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد جمشید اکرم، تیسرے نمبر پر آنیوالے ایس ایچ او تھانہ قادر پور راں منصور خان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔ 

ملتان: پہلے نمبر پر ڈی ایس پی مظفر آبادحیدر حسین، دوسرے نمبر پر ڈی ایس پی گلگشت طاہر مجید، تیسرے نمبر پر ڈی ایس پی کینٹ طارق محبوب کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کیا۔ 

ملتان: ایس پیز میں ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر ٹاپر رہیں۔

ملتان: جن کی کاروائی اچھی نہیں تھی ان کو وارننگ دی کہ دو ہفتوں کے اندر اپنی پرفارمنس کو بہتر کر کے رپورٹ پیش کریں ۔ 

ملتان: ایس او پی کو فالو کریں ۔ کسی معاملے میں قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملتان: سی پی او ملتان نے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لئے کمپین کا اعلان کیا جس میں ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت کریں۔

ملتان: سوشل کرائم کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں۔ سوشل کرائم کا سدِباب کریں۔ 

ملتان: عوام کو بتائیں کہ موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں گھروں کے باہر کھڑی نہ کریں اور ان کو موثر لاک لگائیں۔ 

ملتان: جو گاڑیاں لاوارث پائی گئیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ 

ملتان: تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں موثر گشت کو یقینی بنائیں ۔

ملتان: پتنگیں بنانے والے، بیچنے والے اور ان کو خریدنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور قانونی کاروائی کریں۔ 

ملتان: اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروران کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ملتان: فرنٹ ڈیسک پر درج شکایات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ 

ملتان؛ محافظ اسکواڈ اور ڈولفن فورس شام 7 تا رات 11 بجے تک زیادہ سے زیادہ موثر گشت کریں۔ 

ملتان: اپنے تھانوں میں ٹیم ورک کے تحت کام کریں۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز اپنے ماتحتان کو ہدایات جاری کریں کہ ایس او پی کو فالو کرنا ہے۔ 

ملتان: حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

ملتان: ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹریفک میں ولینٹئیرز کی تعداد کو بڑھائیں۔

ملتان: تمام افسران کو درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں۔