سٹی ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں آج ڈرائیونگ کورس کی اختتامی تقریب

Thursday, March 7, 2019

ملتان : سٹی ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں آج ڈرائیونگ کورس کی اختتامی تقریب میں سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود کی بطور چیف گیسٹ شرکت۔

ملتان : چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب اور دیگر ٹریفک آفیسرز نے سی پی او ملتان کا استقبال کیا۔ 

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے سٹی ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کورس مکمل کرنیوالے خواتین و حضرات سے خطاب کیا۔ 

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے ڈرائیونگ کورس کے دوران پوزیشن ہولڈرز کو تعریفی اسناد اور تحائف دئیے۔

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے کہا کہ ڈرائیونگ سیکھنے کے لئے کسی بھی پروفیشنل ادارے سے رابطہ کرنا چاہیے۔ 

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے کہا کہ ڈرائیونگ کرنا ایک ہنر ہے ۔لہذا اس کو توجہ سے سیکھنا چاہیے۔

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے کہا کہ اچھے ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔