ملتان پولیس نے ماہ فروری میں سماج دشمن عناسر کے خلاف بھر پور کاروائی کی۔

Thursday, March 7, 2019

ملتان : ملتان پولیس نے ماہ فروری میں سماج دشمن عناسر کے خلاف بھر پور کاروائی کی۔

ملتان: جس میں ملتان پولیس نے منشیات کے 146 مقدمات درج کئے جس میں 155 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جن سے 4360 لیٹر شراب، 490 لیٹر لہن، 1200 لیٹر الکوحل، 08 چالو بھٹیاں ،49.355 کلو گرام چر س برآمد کی گئیں اور27 شراب نوش گرفتار ہوئے ۔

ملتان: ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 101 مقدمات کر کے 101 ملزمان کو گرفتار کر کیا گیا۔ جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 50 پسٹل ،13 رائفلیں ،18 بندوقیں،01 خنجر، 01 ریوالورز، 13 کلاشنکوف معہ285 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ 

ملتان: ملتان پولیس نے پنجاب ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت 35مقدمات کا اندراج کر کے 35 افراد کو گرفتار کر کیا۔ 

ملتان: قمار بازی کے 33 مقدمات درج ہوئے جس میں 152 ملزان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ چالیس ہزار آٹھ سو ستر روپے برآمد کئے گئے۔ 

ملتان: ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے 84 مقدمات درج کئے گئے۔ 

ملتان: ماہ فروری میں 59 پتنگ بازی کے مقدمات درج کر کے 59 ملزمان کو گرفتار لاکھو ں روپے مالیت کے پتنگ برآمد کئے گئے۔

ملتان: ملتان پولیس نے آتش بازی کے 11مقدمات درج کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ملتان: ماہ فروری میں 02 سود خوروں خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ملتان: مویشی چوری کے 33 مقدمات درج کئے گئے اور 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے لاکھوں مالیت کے مویشی برآمد کئے گئے۔

ملتان: ماہ فروری کے دوران کل448 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے جبکہ 252 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 

ملتان: بذریعہ 15 پولیس سروس کاﺅنٹر کے مطابق 6766 حساس تنصیبات کو چیک کر کے ان کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ خامیوںکو دور کیا جائے۔ 

ملتان: ہوٹل آئی سوفٹ وئیر میں 18774 افراد کے اندراج کو یقینی بنایا گیا ۔خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹل مالکان اور منیجرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ 

ملتان: ماہ فروری میں 2579 نئے کرایہ داران کا اندراج کرایا گیا۔

ملتان: ماہ فروری میں زیرِ دفعہ 134 اور 550 ض ف اور دیگر کے تحت 12000 وہیکلز کو چیک اور ری چیک کیا گیا۔جن سے 22 مقدمات ٹریس کئے گئے۔