سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد الخیر گول پلاٹ ممتاز آباد میں نماز جمعہ ادا کی۔

Friday, March 8, 2019

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد الخیر گول پلاٹ ممتاز آباد میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

ملتان : سی پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔ 

ملتان : تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

ملتان : پولیس افسران نے بتایا کہ جرم سے بچاو میں کمیونٹی کے لوگ اپنے دائیں بائیں نظر رکھیں اور معاشرتی برائیوں کی نشاندہی پولیس کو اپنا دوست سمجھ کریں۔ 

ملتان : پولیس افسران نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کی نشاندہی نہ صرف قومی بلکہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرکے نئی نسل کو محفوظ بنانا معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔

ملتان : پولیس افسران نے کہا کہ قانون سے بھاگے ہوئے لوگوں کا قانون کی گرفت میں آنا بے حد ضروری ہے کیونکہ یہ صرف جرم کے ذریعے ہی اپنا پیٹ پالتے ہیں اور معاشرے کیلئے مستقل خطرہ بنے رہتے ہیں اسی طرح ان کو پناہ دینے والے بھی اتنے ہی قصوروار ہیں۔

ملتان : غیر قانونی قبضے لوگوں کے بنیادی حقوق کا استحصال ہیں اور معاشرتی ناہمواری کا باعث بنتے ہیں ان کی نشاندہی اور قلع قمع انتہائی ضروری ہے۔

ملتان :شادیوں میں ہوائی فائرنگ ایک طرف تو خوشی کو غمی میں تبدیل کر دیتا ہے اور دوسری طرف معاشرے میں موجود ایک جاہلانہ رسم کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کہ قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے لہذا اس پر کنٹرول عوام اور پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔