سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد نصرت الاسلام کینٹ میں نماز جمعہ ادا کی۔

Saturday, March 16, 2019

ملتان : سی پی او ملتان عمران محمود نے جامع مسجد نصرت الاسلام کینٹ میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

ملتان : سی پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔ 

ملتان : تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

ملتان : پولیس افسران نے بتایا کہ لوگ اپنے دائیں بائیں نظر رکھیں اور معاشرتی برائیوں کی نشاندہی پولیس کو اپنا دوست سمجھ کر یں تو جرم سے بچاو میں کمیونٹی کے لوگ اپنا بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

ملتان : پولیس افسران نے کہا کہ ٹھیکری پہرہ اپنی مدد آپ کے تحت بہترین سیکیورٹی سسٹم ہے جس کے ذریعے پولیس اور عوام باہمی طور پر کسی علاقے کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ 
ملتان : پولیس افسران نے کہا کہ چوکیداراہ نظام ایک طرف موئثر سیکیورٹی فراہم کرتا ہے جبکہ دوسری طرف انفارمیشن کا بہترین ذریعہ ہے۔

ملتان :عبادت گاہوں پر پرائیویٹ گارڈز کی تعیناتی میں لوگ یہ کام مذہبی فریضہ اور کار ثواب کے طور پر بخوبی سر انجام دیتے ہیں اس کی ترغیب دی جائے اور عبادت گاہوں کی مربوط سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔

ملتان :ملازمین رکھنے سے پہلے ان کے بارے میں پولیس سے تصدیق کروائیں کیونکہ بلاتصدیق رکھے جانے والے ملازمین گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کرتے ہیں۔