ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے ضلع ملتان کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سی پی او آفس کے دیگر افسران کے ساتھ کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کی

Saturday, March 16, 2019

ملتان ؛ سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے ضلع ملتان کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سی پی او آفس کے دیگر افسران کے ساتھ کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کی ۔

ملتان ؛ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے پندرہ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

ملتان ؛ اچھی کارکردگی پر سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق کو دس ہزار انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ 

ملتان ؛ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام افسران کو اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنے کی ہدایات دیں۔ 

ملتان ؛ انہوں نے کہا کہ ایس او پی کو فالو کریں ۔ سوشل کرائم کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں۔ سوشل کرائم کا سدِباب کریں۔ 

ملتان ؛ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے شام 7بجے تا 11 بجے رات تک گشت کو کریں اور محافظ اسکواڈ اور ڈولفن فورس کی پٹرولنگ کو موثر بنائیں ۔

ملتان ؛ ڈی ایس پیز ہفتہ میں ایک مرتبہ ہر تھانے میں جائیں اور اپنے ماتحتان کے مسائل سنیں اور ان کا حل کریں۔ 

ملتان ؛ اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروران کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ملتان ؛ تمام پولیس افسران کو نیوزی لینڈ کے واقعہ کے حوالے سے چرچ ہائے پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔