تھانہ شاہ شمس سے رکشہ ڈرائیور قیصر عباس کی بیٹی عروج فاطمہ کے اغواء کا معاملہ

Monday, October 25, 2021

مورخہ 05.09.2021کو قریب 7:30بجے صبح الخلیل ٹاؤن علاقہ تھانہ شاہ شمس سے رکشہ ڈرائیور قیصر عباس کی بیٹی عروج فاطمہ بعمر تقریبا ساڑھے7سال کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا CPOملتان نے فوری واقعہ کا نوٹس لیا اور تفتیش کا آغاز کردیا  جنھوں نے مغویہ عروج فاطمہ کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مورخہ 10.09.2021کو قریب 7:30بجے صبح مغویہ عروج فاطمہ بعمر 7-1/2سال کی نعش چاہ منشی والا علاقہ تھانہ سیتل ماڑی سے ملی بذریعہ سپیشل ٹیمیں تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شب و روز کی انتھک محنت اور جدید سائنسی، روایتی طریقوں سے تفتیش کرتے ہوئے نابالغہ عروج فاطمہ کے اغواء اور بلائنڈ مرڈرکی انتہائی سنگین واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے 2 کس ملزمان حارث رفیق اور مہرالنساء کو گرفتار کرلیا گیا جن سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔CPOملتان نے تفتیشی ٹیم میں شامل افسران وملازمان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام کا اعلان کیا ہے.